مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے سرکاری عمارتوں میں روزانہ قومی پرچم لہرانے سے
متعلق درخواست کویہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ اس سلسلے میں نیشنل فلیگ کوڈ
میں کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے۔چیف جسٹس ہیمنت گپتا اور جج سجي پال کی بنچ نے
عرضی کو رد کرتے ہوئے اپنے
حکم میں کہا کہ مرکزی حکومت نے فلیگ کوڈ بنایا ہے، جس میں قوانین کی خلاف
ورزی کے حوالے سے گائڈلائن تیار کی گئي ہے۔اس میں اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ تمام سرکاری عمارتوں میں قومی پرچم کو لازمی طورپر لہرایا جائے۔